پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 42 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 42

صاحب نے بغیر تنخواہ حکومت کا سائنسی مشیر بننا منظور کر لیا اور مندرجہ ذیل اہم خدمات سرانجام دیں: ملک سے غربت ختم کرنے کے لیے سائنس کی ترقی کے لیے کوشش۔ایٹمی سائنس کی تجربہ گاہوں کا اسلام آباد میں قیام۔پاکستان میں فزکس کا عالمی مرکز بنانے کا منصوبہ جو اٹلی کی امداد سے اٹلی میں بنا۔یا سوات سائنس کا نفرنس کا انعقاد۔سیم اور تھور ختم کرنے کے لیے ٹیوب ویل لگانے کا مربوط منصوبہ۔پاکستان کی سائنسی منصوبہ بندی۔1968ء میں جنرل محمد یحیی خاں پاکستان کے صدر بنے اور 1971 ء تک صدر رہے اس عرصہ میں بھی سلام حکومت کے سائنسی مشیر اعلیٰ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔اس عرصہ میں ان کی اہم خدمات مندرجہ ذیل ہیں : سائنسی تحقیق اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے حکومت کو اہم مشورے۔پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا قیام۔دسمبر 1971ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے حکومت سنبھالی اور ڈاکٹر سلام بدستورحکومت کے سائنسی مشیر کے طور پر مفت کام کرتے رہے۔اس دوران انھوں نے مندرجہ ذیل کام کیے : مسلمان ملکوں میں سائنس کی ترقی کے لیے اسلامک سائنس فاؤنڈیشن بنانے کی تجویز۔ہ حکومت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی الگ وزارت کا قیام۔آپ کی مزید چند خدمات یہ ہیں : 1976ء میں نتھیا گلی مری میں عالمی سیمینار کا انعقاد۔42