پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 40 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 40

میں کانفرنس ہال میں داخل ہوں تو جونہی یہ داخل ہوتے ہیں سارے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن ان کی اپنی یہ حالت ہے کہ جسے انگریزی میں Unassuming کہتے ہیں۔کسی کی پروا نہیں، کوئی خیال نہیں کہ میں اتنا بڑا انسان ہوں۔نہ آرام کا خیال نہ کپڑوں کا خیال۔آپ ان سے ملیں تو عام انسانوں جیسا وہ بالکل نہیں جانتے کہ میں اتنا بڑا سائنسدان ہوں اور دوسروں میں اور مجھے میں کوئی فرق ہے۔“ خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 20 اکتوبر 1979ء) ڈاکٹر عبدالسلام کی یہ عادت تھی کہ ہر کام میں خلیفہ وقت سے مشورہ لیتے اور مسلسل دعاؤں کے لیے لکھتے رہتے۔خلفائے سلسلہ بھی ان سے خصوصی شفقت کا سلوک فرماتے رہے۔نوبیل انعام ملنے کے بعد 1979 ء کے جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے تعلیمی منصوبہ کے سلسلہ میں ذہین بچوں کو ہر سال سوالاکھ روپے کے وظائف کے لیے جو کمیٹی بنائی عزت افزائی کے طور پر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو اس کمیٹی کا صدر بنادیا۔( الفضل 3 جنوری 1980ء) میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب اس اعزاز کو اپنے تمام عالمی اعزازت سے بھی زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوں گے۔ڈاکٹر سلام کی کامیابیوں کا ایک راز یہ ہے کہ وہ قرآن کریم کو خدا تعالیٰ کا قول اور سائنس کو خدا تعالیٰ کا فعل سمجھتے تھے اور سائنس پر تحقیق کو عبادت سمجھتے تھے اور ہمیشہ اپنی تقریروں میں قرآن کریم کے ان حکموں کو پیش کرتے تھے جن میں سائنسی علوم حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ صحیح نتائج پر اتنی جلدی پہنچ جاتے رہے جن تک پہنچنے کے لیے باقی سائنسدان کئی کئی سال لیتے تھے۔40