پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 39
ہمیشہ ابا جان کو اپنے سے پہلے رکھا۔لوگ دیکھ کر رشک کرتے تھے۔۔۔والدہ صاحبہ مرحومہ بتایا کرتی تھیں کہ جب بھائی جان انہیں لندن کے سفر پر لے جاتے اور لے آتے تھے تو راستہ میں ان کے ساتھ ایسا حال ہوتا تھا جیسا کہ ایک ماں اپنے معصوم بچے سے کرتی ہے۔ہر لمحہ ان کے آرام کا دھیان۔ائیر ہوسٹس بیٹے کے اس سلوک پر اماں جی کو کہا کرتی تھیں آپ نے اپنے بیٹے کو کیسے پالا تھا۔اماں جی مسکرا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی تھیں۔خط بنام خاکسار 21 مارچ 1982ء) جناب بشیر احمد رفیق صاحب مربی سلسلہ انگلستان لکھتے ہیں:۔" جب کبھی آپ نے کسی کو مدعو کیا خواہ وہ دنیوی لحاظ سے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو ان کے والد ضرور اس میں شامل ہوتے۔یہاں تک کہ ایک مرتبہ ڈیوک آف ایڈنبرا اور شاہی افراد سے ملاقات تھی تو اپنے والد محترم کو بھی ساتھ لے گئے۔(اقتباس از مضمون ”اس صدی کا عظیم مسلمان سائنسدان“ بحوالہ خالد نومبر 1979ء) ڈاکٹر عبدالسلام اپنی تحقیق کی بنیاد ہمیشہ قرآن کریم پر رکھتے تھے اور احادیث نبوی اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مدد لیتے تھے۔ہمیشہ دعاؤں سے کام لیتے تھے۔بہت بڑھ چڑھ کر مالی قربانی اور غریبوں کی امداد کرتے تھے۔اتنی عزت کے باوجود بہت سادہ انسان تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا :- ڈاکٹر سلام کی عزت اور مرتبہ کا یہ مقام ہے کہ اگر کوئی کانفرنس ہو رہی ہو اور اس میں روس، امریکہ اور دیگر ممالک کے چوٹی کے سائنسدان شریک ہوں اور یہ بعد 39