پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 38 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 38

قبولیت سے نوازا اور عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خوشی کا سامان پیدا کیا۔پاکستان زنده باد۔۔۔۔66 (الفضل 31 دسمبر 1979ء) ڈاکٹر عبدالسلام نے اپنی زندگی کو صحیح دینی اصولوں کے مطابق ڈھال کر اپنے آپ کو امام وقت ، والدین ، بزرگوں ، استادوں ، غریبوں اور دکھی انسانوں کی دعاؤں کا مستحق بنایا اور خدا تعالیٰ نے ان کے بابرکت وجود کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری فرمائی۔انہوں نے دین کو دنیا پر ہمیشہ مقدم رکھا اور سائنسدانوں اور بڑے بڑے لوگوں تک احمدیت کا پیغام پہنچایا۔شاہ سویڈن کو نوبیل انعام حاصل کرنے کے دنوں میں قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کا انگریزی ترجمہ پہنچا کر آئے۔اسی طرح شاہ حسن کو مراکش میں لٹریچر دے کر آئے۔اُن کے بہنوئی عبدالشکور صاحب کا بیان ہے کہ وہ جہاں جاتے اپنی خیریت کا خط پاکستان لکھتے رہتے اور واپسی پر ہمیشہ لکھتے کہ پیغام حق پہنچانے کی بھی توفیق ملی ،الحمد للہ۔دراصل ان کی کامیابیوں کا راز یہی ہے کہ وہ دین کی خدمت کرنے والے اور اللہ کے بندوں کے بہت ہمدرد تھے۔ماں باپ کی بے انتہا خدمت کی انہیں توفیق ملی اور انہوں نے ماں باپ کی بہت دعائیں لیں۔ان کی ایک بہن کہتی ہیں :۔وو ابا جان اور محترمہ والدہ صاحبہ سے بہت ادب اور احترام کے ساتھ بات کرتے تھے۔یہ عادت ان کی شروع دن سے تھی کہ ہر بات اور ہر کام میں ان کے مشورے پر چلنا۔۔۔ابا جان کے ساتھ کہیں جانا ہوتا تھا تو 38