پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 35 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 35

نوبیل انعام کی تقریب میں تقریر یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی اس شاندار تقریر کا متن دیا جائے جو انہوں نے فزکس میں نوبیل حاصل کرنے والوں کی نمائندگی میں 10 دسمبر 1979 کوکی۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا:۔” میں اپنے اور اپنے ساتھیوں پروفیسر گلاشو اور وائن برگ کی طرف سے نوبیل فاؤنڈیشن اور رائل اکیڈمی آف سائنسز (Royal Academy of Sciences) کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری عزت افزائی کی۔۔۔طبیعات کی تحقیق تمام انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب سب نے اس میں مساوی حصہ لیا ہے۔اسلام کی مقدس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم رحمن کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہیں پاؤ گے۔پھر پلٹ کر دیکھو کہ تمہیں کہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟ بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کرنا مراد پلٹ آئے گی۔فی الحقیقت تمام ماہرین طبیعات کا یہی ایمان ہے جتنی گہرائی تک ہم تلاش کریں اتنی ہی ہماری حیرت بڑھتی جاتی ہے اور اسی تناسب سے ہماری آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔میں یہ بات صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میں آج شام آپ کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں 35