پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 36 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 36

بلکہ یہ بات میں خاص طور پر تیسری دنیا کو مخاطب کر کے بھی کہہ رہا ہوں۔تیسری دنیا والے یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ سائنسی علم کی جستجو کی بازی ہار چکے ہیں کیونکہ ان کے پاس مواقع اور ذرائع موجود نہیں ہیں ( نوبیل انعام کا اجراء کرنے والے ) الفرڈ نوبیل نے یہ پیمان بندھا تھا کہ رنگ ونسل کا کوئی بھی امتیاز اس کی فیاضی کے حصول کی راہ میں حائل نہیں ہوگا۔اس موقع پر میں ان سے مخاطب ہو کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جن کو خدا نے یہ عطیہ عطا کیا ہے آئیے ہم سب کو ایک جیسے مواقع فراہم کرنے کے لیے جد و جہد کریں تا کہ وہ طبیعات اور سائنسی تخلیق میں شامل ہو کر ساری انسانیت کے لیے نئے فوائد حاصل کریں۔یہ سب کچھ الفرڈ نوبیل کی آروز اور ان خیالات کے مطابق ہوگا جو اس کی زندگی میں نفوذ کر گئے تھے۔“ (روز نامہ پاکستان یکم دسمبر 1996ء بحوالہ رساله خالد عبدالسلام نمبر دسمبر 1997 صفحہ 159-158) 36