پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 34 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 34

یونیورسٹی کے سر براہ نے کہا : سالہا سال کی تحقیق کے بعد ماہرین طبیعات نے قدرت کی چار بنیادی قوتیں تلاش کرلیں (۱) کشش ثقل (۲) برقی مقناطیسی قوت (۳) کمزور جوہری قوت (۴) طاقتور جوہری قوت۔ماہرین طبیعات یہ چاہتے ہیں کہ چار بظاہر مختلف قوتوں کو ایک متحد قوت کا روپ دیا جائے۔آئن سٹائن نے بھر پور کوشش کی کہ وہ کشش ثقل کو بجلی کی قوت سے متحدہ کر سکے۔عبدالسلام، شیلڈن گلاشو اور سٹیون و ینبرگ تمام لوگوں نے علیحدہ علیحدہ کام کر کے کمزور جوہری قوت اور برقی مقناطیسی قوت کو متحد کر دیا ہے۔۔۔یہ ایک انتہائی اہمیت کا حامل نظریہ ہے جو کہ انیسویں صدی میں فیراڈے اور میکسویل کے بجلی اور مقناطیسیت کو ہم آہنگ کرنے کے تاریخی واقعہ کے برابر ہے۔“ سپاسنامه از وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد بحوالہ انصاراللہ جنوری فروری1980ء) ڈاکٹر عبدالسلام کی نوبیل انعام ملنے پر دنیا بھر میں عزت افزائی ہوئی۔اٹلی کے وزیر اعظم نے 8 نومبر 1979ء کو انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔15 جنوری سے 29 جنوری تک وہ تیسری دنیا کے ترقی پذیر لاطینی ممالک کے دورے پر رہے جہاں انہیں کئی یو نیورسٹیوں کی طرف سے اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔وینزویلا کے صدر نے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا۔مراکش کے شاہ حسن نے اپنی اکیڈمی کا رکن بنایا۔شاہ اردن پیرس نے آئن سٹائن گولڈ میڈل دیا اور روم، پیرس ، یوگوسلاویہ، ہندوستان اور کئی اور ملکوں نے انہیں رُکن بنایا۔34