فقہ المسیح — Page 14
فقه المسيح 14 فقہ احمدیہ کے مآخذ میزان ہے تو کیا یہ ایمانداری ہوگی کہ ہم خدا تعالیٰ کے ایسے فرمودہ پر ایمان نہ لائیں؟ اور اگر ہم ایمان لاتے ہیں تو ہمارا ضرور یہ مذہب ہونا چاہئے کہ ہم ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول کو قرآن کریم پر عرض کریں تا ہمیں معلوم ہو کہ وہ واقعی طور پر اسی مشکوۃ وحی سے نور حاصل کر نیوالے ہیں جس سے قرآن نکلا ہے یا اس کے مخالف ہیں۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 22) الہام نہم کے لئے حجت شرعی کے قائمقام ہے ( مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ) صاف تسلیم کر آئے ہیں کہ الہام مہم کیلئے حجت شرعی کے قائم مقام ہوتا ہے علاوہ اس کے آپ تو صاف طور پر مان چکے ہیں بلکہ بحوالہ حدیث بخاری به تصریح بیان کر چکے ہیں کہ الہام محدث کا شیطانی دخل سے منزہ کیا جاتا ہے۔ماسوا اس کے میں اس بات کیلئے آپ کو مجبور نہیں کرتا کہ آپ الہام کو حجت سمجھ لیں مگر یہ تو آپ اپنے ریویو میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ ملہم کیلئے وہ الہام حجت ہو جاتا ہے۔سو میرا دعویٰ اسی قدر سے ثابت ہے۔میں بھی آپ کو مجبور کرنا نہیں چاہتا۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 24) کسی حدیث کے صحیح ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ من كل الوجوه مرتبہ کمال تک پہنچی گئی ہے ائمہ حدیث جس طور سے صحیح اور غیر صحیح حدیثوں میں فرق کرتے ہیں اور جو قاعدہ تنقید احادیث انہوں نے بنایا ہوا ہے وہ تو ہر ایک پر ظاہر ہے کہ وہ راویوں کے حالات پر نظر ڈال کر باعتبار اُن کے صدق یا کذب اور سلامت فہم یا عدم سلامت اور باعتبار اُن کے قوت حافظہ یا عدم حافظہ وغیرہ امور کے جن کا ذکر اس جگہ موجب تطویل ہے کسی حدیث