فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 611

فقہ المسیح — Page 13

فقه المسيح 13 فقہ احمدیہ کے مآخذ کیا بخاری اور مسلم کی کوئی حدیث موضوع ہے؟ یہ بات جو آپ نے ( مراد مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ہیں۔ناقل ) مجھ سے دریافت فرمائی ہے کہ اب تک کسی حدیث بخاری یا مسلم کو میں نے موضوع قرار دیا ہے یا نہیں۔سو میں آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ میں نے اپنی کتاب میں کسی حدیث بخاری یا مسلم کو ابھی تک موضوع قرار نہیں دیا۔بلکہ اگر کسی حدیث کو میں نے قرآن کریم سے مخالف پایا ہے تو خدا تعالیٰ نے تاویل کا باب میرے پر کھول دیا ہے۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 22،21) صحت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں سلف صالحین میں سے آپ کا امام کون ہے؟ اور آپ نے ( مراد مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب ہیں۔ناقل ) یہ سوال جو مجھ سے کیا ہے که صحت احادیث کا معیار ٹھہرانے میں سلف صالحین سے آپ کا کون امام ہے۔میری اس کے جواب میں یہ عرض ہے کہ اس بات کا بار ثبوت میرے ذمہ نہیں۔بلکہ میں تو ہر ایک ایسے شخص کو جو قرآن کریم پر ایمان لاتا ہے خواہ وہ گذر چکا ہے یا موجود ہے اسی اعتقاد کا پابند جانتا ہوں کہ وہ احادیث کے پر کھنے کیلئے قرآن کریم کو میزان اور معیار اور محک سمجھتا ہوگا کیونکہ جس حالت میں قرآن کریم خود یہ منصب اپنے لئے تجویز فرماتا ہے اور کہتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (الاعراف: 186) اور فرماتا ہے قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدَى (البقرہ: 121) اور فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (آل عمران: 104) اور فرماتا ہے هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الهدى (البقره: 186) اور فرماتا ہے اَنْزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ (الشورى: 118) اور فرماتا ہے۔اِنَّهُ لَقَولٌ فَصْلٌ (الطارق:14) لَا رَيْبَ فِيهِ (البقره:3) تو پھر اس کے بعد کون ایسا مومن ہے جو قرآن شریف کو حدیثوں کے لئے حکم مقرر نہ کرے؟ اور جب کہ وہ خود فرماتا ہے کہ یہ کلام حکم ہے اور قول فصل ہے اور حق اور باطل کی شناخت کیلئے فرقان ہے اور