فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 611

فقہ المسیح — Page 308

فقه المسيح 308 پرده علیہ السلام سے پردہ کے متعلق دریافت کیا۔۔۔۔۔حضور نے اپنی دستار کے شملہ سے مجھے ناک۔۔۔۔۔کے نیچے کا حصہ اور منہ چھپا کر بتایا کہ ماتھے کوڈھانک کر اس طرح ہونا چاہئے۔گویا آنکھیں کھلی رہیں اور باقی حصہ ڈھکار ہے۔اس سے قبل حضرت مولانا نورالدین صاحب سے میں نے ایک دفعہ دریافت کیا تھا تو آپ نے گھونگھٹ نکال کر دکھلایا تھا۔امہات المومنین کا پردہ (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 48) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مرتبہ ایک لیکچر میں فرمایا کہ یہ پردہ جو گھروں میں بند ہو کر بیٹھنے والا ہے جس کے لئے وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ کے الفاظ آئے ہیں۔یہ امہات المومنین سے خاص تھا۔دوسری مومنات کے لئے ایسا پردہ نہیں ہے۔بلکہ ان کے لئے صرف اخفاء زینت والا پردہ ہے۔پردے میں بے جاکتی نہ کی جائے (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 766) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول نے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود کسی سفر میں تھے۔سٹیشن پر پہنچے تو ابھی گاڑی آنے میں دی تھی۔آپ بیوی صاحبہ کے ساتھ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹہلنے لگے۔یہ دیکھ کر مولوی عبدالکریم صاحب جن کی طبیعت غیور اور جوشیلی تھی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ بہت لوگ اور پھر غیر لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں۔آپ حضرت صاحب سے عرض کریں کہ بیوی صاحبہ کو کہیں الگ بٹھا دیا جاوے۔مولوی صاحب فرماتے تھے کہ میں نے کہا میں تو نہیں کہتا آپ کہہ کر