فقہ المسیح — Page 309
فقه المسيح 309 پرده دیکھ لیں۔ناچار مولوی عبد الکریم صاحب خود حضرت صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ حضور لوگ بہت ہیں۔بیوی صاحبہ کو الگ ایک جگہ بٹھا دیں۔حضرت صاحب نے فرمایا جاؤ جی میں ایسے پردہ کا قائل نہیں ہوں۔مولوی صاحب فرماتے تھے کہ اس کے بعد مولوی عبدالکریم صاحب سر نیچے ڈالے میری طرف آئے۔میں نے کہا مولوی صاحب ! جواب لے آئے؟ نامحرم عورتوں سے مصافحہ جائز نہیں (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 56) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مولوی شیر علی صاحب نے مجھے سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ڈاکٹرمحمد اسماعیل خان صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود سے عرض کیا کہ میرے ساتھ شفا خانہ میں ایک انگریز لیڈی ڈاکٹر کام کرتی ہے اور وہ ایک بوڑھی عورت ہے۔وہ کبھی کبھی میرے ساتھ مصافحہ کرتی ہے۔اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت صاحب نے فرمایا کہ یہ تو جائز نہیں ہے۔آپ کو عذر کر دینا چاہئے کہ ہمارے مذہب میں یہ جائز نہیں۔حضرت علینہ اسیح الثانی فرماتے ہیں : (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 363،362) عورتوں کو ہاتھ لگانا منع ہے۔احسن طریق سے پہلے لوگوں کو بتادیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب ایک یورپین عورت ملنے آئی تو آپ نے اسے یہی بات کہلا بھیجی تھی۔رسول کریم ہے سے بھی عورتوں کا ہاتھ پکڑ کر بیعت لینے کا سوال ہوا تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔یہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔اس میں عورتوں کی ہتک نہیں۔اضطرار میں پردہ کی رعایت حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں : الفضل 14 ستمبر 1915 ، صفحہ 5) اگر کسی موقعہ پر انتہائی مجبوری کی وجہ سے مردار یاسو رکا گوشت استعمال کر لیا جائے تو جن