فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 243 of 611

فقہ المسیح — Page 243

فقه المسيح 243 نکاح احمدی لڑکی کا غیر احمدی سے نکاح جائز نہیں سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی لڑکی ہے جس کے والدین غیر احمدی ہیں۔والدین اس کی غیر احمدی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی ایک احمدی کے ساتھ کرنا چاہتی تھی۔والدین نے اصرار کیا، عمر اس کی اسی اختلاف میں بائیس سال تک پہنچ گئی۔لڑکی نے تنگ آکر والدین کی اجازت کے بغیر ایک احمدی سے نکاح کر لیا۔نکاح جائز ہوا یا نہیں؟ فرمایا: 66 نکاح جائز ہو گیا۔“ غیر احمدی کو لڑکی دینے میں گناہ ہے فرمایا: ( بدر 31 اکتوبر 1907 ء صفحه 7) غیر احمدیوں کی لڑکی لے لینے میں حرج نہیں ہے کیونکہ اہل کتاب عورتوں سے بھی تو نکاح جائز ہے بلکہ اس میں تو فائدہ ہے کہ ایک اور انسان ہدایت پاتا ہے۔اپنی لڑکی کسی غیر احمدی کو نہ دینی چاہیے۔اگر ملے تو لے بیشک لو۔لینے میں حرج نہیں اور دینے میں گناہ ہے۔مخالفوں کو لڑکی ہر گز نہ دو (الحکم 14 / اپریل 1908 صفحہ 2) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں فضل محمد صاحب دوکاندار محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میرا بیٹا عبدالغفورا بھی چھوٹا ہی تھا کہ اس کی نانی اپنی پوتی کا رشتہ اس کو دینے کے لئے مجھے زور دے رہی تھی اور میں منظور نہیں کرتا تھا۔چنانچہ ایک دن موقعہ پا کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا کہ حضور میں اپنی پوتی کا رشتہ اپنے نواسہ کو دیتی ہوں اور یہ میرا بیٹا پسند نہیں کرتا۔حضور نے مجھے بلایا اور کہا کہ یہ رشتہ تم کیوں نہیں لیتے ؟“ میں نے عرض کی کہ حضور! یہ لوگ مخالف ہیں اور سخت گوئی