فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء)

by Other Authors

Page 35 of 135

فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 35

۳۵ کی عمر کے دوران پانچ مرتبہ پیٹ بھر کہ دودھ پی لے تو حرمت ثابت ہو گی ورنہ نہیں۔ب دودھ پینے والے لڑکے یا لڑکی کا رشتہ دُودھ پلانے والی کی اولاد کے علاوہ اس کے یا اس کے خاوند کے دوسرے رشتہ داروں سے بھی نہیں ہو سکتا۔رضاعی ماں اور بہن کے علاوہ دیگر رضاعی رشتوں کی حرمت حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بناء پر ہے۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ له یعنی دودھ پینے والے پر رضاعت کی وجہ سے وہ تمام رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب کی وجہ سے ہوتے ہیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں "ابو واقعی" کے بھائی " افلح" آیت حجاب نازل ہونے کے بعد میرے پاس آئے اور اندر آنے کی اجازت چاہی لیکن میں نے انہیں اجازت نہ دی۔بعد میں میں نے اس کے متعلق حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا وہ تمہارا چا ہے کیونکہ وہ تمہارے رضاعی باپ ابو العیس کا بھائی ہے اس لئے اسے آنے کی اجازت دے دو۔میں نے عرض کی یا رسول اللہ مجھے دودھ تو ایک عورت نے پلایا ہے مرد نے نہیں پلایا۔تو آپ نے فرمایا، نہیں وہ تمہارا چچا ہے اور تمہارے پاس آسکتا ہے۔لہ لعان جس عورت سے اُس کے خاوند نے لعان کیا ہو اور اس وجہ سے اُن دونوں میں جدائی ہو گئی ہو تو وہ عورت اور مرد آئندہ کبھی آپس میں نکاح نہیں کر سکتے تاہم بعض فقہاء نے لعان کو وقتی مانع قرار دیا ہے۔سے وقتی محرمات ایسی عورتیں جن سے نکاح کیسی شرعی روک کی وجہ سے جائز نہ ہو اور روک دُور ہو جانے پر نکاح له ابن ماجه کكتاب النكاح باب ما يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب م١٣٩ کے ابوداؤد كتاب النكاح باب في لبن الفعل ما ا له نيل الأوطار باب لا يجتمع المتلاعنان ابدا ما