فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 109
1۔9 حضانت بچوں کی نگہداشت و پرورش عائلی زندگی کا اہم حصہ ہے یہ عام حالات میں ماں اور باپ دونوں مشترکہ طور پر بچے کی نگہداشت کے ذمہ دار ہوتے ہیں لیکن اگر بد قسمتی سے دونوں میں اختلاف پیدا ہو جائے اور نوبت طلاق، خلع یا علیحدگی تک پہنچے تو ایسی صورت میں کمسن بچوں کی پرورش ایک معاشرتی مسئلہ بن جاتا ہے۔شریعت نے ایسی صورت حال کے لئے بھی رہنما اصول مقر رکئے ہیں جن کی روشنی میں یہ طے کیا جائے گا کہ بچہ ماں کے سپرد ہو یا باپ کے پاس رہے یا دیگر عزیز و اقارب کے پاس اور یہ بھی رہنمائی فرمائی کہ یہ حق کی رشتہ داروں کو کن پابندیوں کے ساتھ کس ترتیب سے اور کس حد تک حاصل ہو گا ان سب باتوں کی تفصیل آئندہ دفعات میں بیان ہوگی۔دفعہ نمبر ۴۹ حضانت کی تعریف بچے کے سن تمیز کو پہنچنے تک اس کی پرورش ، نگہداشت اور اس کو اپنے پاس رکھنے کا حق حق حضانت کہلاتا ہے۔تشریح حضانت کا حق بچے کے سن تمیز کو پہنچنے تک کے عرصہ کے لئے ایک عارضی حق ہے اور یہ والد کے حق ولایت سے مختلف نوعیت رکھتا ہے جیسا کہ آئندہ دفعات سے ظاہر ہوگا یہ کسی طرح بھی والد کے حقیق ولایت سے متصادم یا اس سے بالا نہیں اور نہ ہی حضانت کسی اور کے پاس ہونے سے والد اپنی زیرہ ایویں