فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء)

by Other Authors

Page 108 of 135

فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 108

1۔A دفعہ نمبر ۴۷ باپ اپنی نابالغ اولاد کے نفقہ کا حسب استطاعت ذمہ دار ہے۔تشریح بچہ کے نان و نفقہ کی قانونی ذمہ داری باپ پر اسی صورت میں ہے جبکہ بچہ خود صاحب جائیداد نہ ہو۔اگر بچے کے پاس وافر جائیداد ہو اور اس سے اس کے اخراجات باستانی ادا ہو سکتے ہوں تو باپ اپنے پاس سے یہ اخراجات ادا کرنے کا قانونا ذمہ دار نہ ہوگا۔دفعہ نمبر ۴۸ ه ماں باپ کا نفقہ ماں یا باپ اگر ضرورت مند ہوں اور ان کی اپنی کوئی ایسی جائیداد نہ ہو جو ان کی کفالت کر سکے تو حسب حالات اور استطاعت بیٹا ان کے نان و نفقہ کا ذمہ دار ہے۔تشریح اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے :- ہے۔ووصينا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ احْسُنَاط یعنی اپنے والدین سے حسن سلوک کرنا اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا اولاد کی ذمہ داری له سورة الاحقاف آیت ۱۶