فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 70
پہلا اور اصلی مرکز ہونے کا شرف حاصل ہوا۔جہاں خداوند تعالیٰ کی وحدایت کے گیت گائے گئے جہاں سے تبلیغ توحید کا آغاز ہوا۔اور جس جگہ ایسی قربانیاں دی گئیں جو تاریخ عالم میں بے مثال ہیں۔جہاں کا چپہ چپہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے عطر سے مسورج ہے جو مقام شعائر اللہ سے معمور ہے اور ان شعائر میں ایک مقام وہ بھی ہے جسے بیت اللہ ہونے کا منفر د شرف حاصل ہے اور توحید في العبادت کا عظیم الشان نشان ہے۔مسلمانان عالم دن میں کم از کم پانچ بار اسی ایک سمیت کی طرف منہ کرتے ہیں جس سے عالمگیر یک جہتی اور اتحاد انسانیت کا خیال افروز اور حسین تصویر ساری دنیا کو عطا کیا گیا ہے :