فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 258
Yox سوال : جس گھر میں وفات ہو جائے تو وہاں قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی طرف سے کھانے بھیجنے کے بارہ میں کیا ہدایت ہے؟ جوا ہے :۔وفات کے موقع پر میت والوں کے گھر میں پردیسیوں یا قریبی رشتہ داروں کی طرف سے دو تین دن کھانا بھیجوانا مسنون ہے۔حدیث میں آتا ہے : ; عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ لَمَّا جَاءَ نَحْى جَعْفَرٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْنَعُو الأَهْلِ جَعْفَرِ طَعَا مَّا فَإِنَّهُ قَدْ جَاءَ هُمْ مَا يَشْفُلُهُمْ یعنی حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ کے والد حضرت جعفر ینہ کی شہادت کی خبر آئی تو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔جفر کے اہل وعیال کے لئے کھانا تیار کرو کیونکہ وہ جعفر کی وفات کے غم میں مبتلا ہیں اور کھانے کا اہتمام نہیں کر سکتے۔زیارت قبور شید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے زیارت قبور کے متعلق فرمایا :- قبرستان میں ایک روحانیت ہوتی ہے اور صبح کا وقت زیارت قبور کے لئے ایک سنت ہے یہ ثواب کا کام ہے اور اسی انسان کو اپنا مقام یاد آجاتا ہے۔انسان اس دنیا میں مسافر آیا ہے۔آج زمین پر ہے تو کل زمین کے نیچے۔حدیث شریف میں آیا ہے که جب انسان قبروں میں آجاوے تو کہے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ مِنَ المُؤمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْشَاء اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ أَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَ لَكُمْ الْعَافِيَة - سوال :- قبرپر کیا دعا کرنی چاہئیے ؟ جواہ:۔فرمایا۔صاحب قبر کے واسطے دعائے مغفرت کرنی چاہئیے۔اور اپنے واسطے بھی خُدا سے دعا مانگنی چاہئیے۔انسان ہر وقت خُدا کے حضور دعا کر نے کا محتاج ہے یے مردوں کے لئے دعا کرنا سوال: - قبر پر کھڑے ہو کر کیا پڑھنا چاہیے ؟ 119 ترمذی ابواب الجنائز باب في الطعام يصنع لاهل الميت ملا ہے : مسلم كتاب الجنائز باب ما يقال عنه دخول القبور - الخ ، ترندی باب ما يقول اذا دخل المقابر : ۱۳ - بدر شاه ۲۳ ، فتاوی مسیح موعود صله :