فضائل القرآن — Page 43
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 43 سکتا ہے۔لیکن بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں ہم چھوڑیں، تو گئے۔قرآن کریم ایسی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے اس لئے وہ دوسری کتب سے افضل ہے۔حفاظت میں آسانی ہونے کے لحاظ سے فضیلت ستر ہوئیں۔اس امر کے لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ اس کی حفاظت میں کس قدر کوشش کرنی پڑتی ہے۔ایک ایسی چیز جسے ہم آسانی اور سہولت سے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسے ہم ایسی چیز پر مقدم کر لیتے ہیں جس کی حفاظت مشکل ہوتی ہے میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔نفع کے لحاظ سے فضیلت اٹھارہویں۔کسی چیز کی فضیلت معلوم کرنے کے لئے یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ اس کا استعمال کس قدر ذمہ داریاں ڈالتا ہے اور اس کے مقابلہ میں نفع کس قدر ہے۔میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے کیونکہ اس کے لینے میں خرچ کم ہوتا ہے اور نفع زیادہ۔ہر قسم کے نقصان سے مبرا ہونے کے لحاظ سے فضیلت انیسویں۔اس لئے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے نقصان تو نہیں ہوتا۔جب نقصان نہیں ہوتا تو اسے استعمال کر لیا جاتا ہے۔مثلاً دو دوائیاں ہیں جن میں سے ایک تھوڑے نفع والی ہے مگر کوئی نقصان اس سے پہنچنے کا خدشہ نہیں ہے تو اسے ہم استعمال کر لیتے ہیں اور زیادہ نفع دینے والی جس کے استعمال سے نقصان کا بھی خطرہ ہوا سے استعمال نہیں کرتے۔اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کی فضیلت کا ثبوت ملتا ہے۔دعوتِ عام کے لحاظ سے فضیلت بیسویں۔کسی چیز کو فضیلت اس وجہ سے بھی دی جاتی ہے کہ وہ اپنی چیز ہوتی ہے۔جب میں