فضائل القرآن — Page 42
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ 42 ضروری امور کو نقصان نہ پہنچانے کے لحاظ سے فضیلت تیرہویں۔ایک چیز کو دوسری پر اس لئے بھی فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کا استعمال دوسری ضروری اشیاء کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔مثلاً ایک شخص دو بیماریوں میں مبتلا ہو۔اس کی ایک بیماری کے لئے ایک ایسی دوا ہو جو بہت فائدہ دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو بڑھا دیتی ہو۔تو اس کی نسبت وہ دوائی استعمال کی جائے گی جو نفع کم دیتی ہو لیکن دوسری بیماری کو نقصان نہ پہنچاتی ہو۔اس لحاظ سے بھی قرآن کریم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔فوائد کے سہل الحصول ہونے کے لحاظ سے فضیلت چودھویں۔اس لئے بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت دی جاتی ہے کہ اس کے فوائد سہل الحصول ہوتے ہیں۔یعنی آسانی سے اس کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔قرآن کریم اس لحاظ سے بھی فضل ہے۔ضروریات پوری کرنے میں یکتا ہونے کے لحاظ سے فضیلت پندر ہو یں۔اس لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی ضرورت کو پورا کرتی ہے جسے اور کوئی چیز پورا نہیں کر سکتی۔یہ فضیلت بھی قرآن کریم کو دوسری کتب کے مقابلہ میں حاصل ہے۔کیونکہ وہ ایسی ضرورتیں پوری کرتا ہے جنہیں اور کوئی کتاب پوری نہیں کر سکتی۔اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت سولہویں۔اس لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیزوں پر مقدم کیا جاتا ہے کہ جس ضرورت کو وہ پورا کرتی ہے وہ ایسی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے ہم کسی صورت میں بھی ترک نہیں کر سکتے۔کئی ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے نقصان تو ہوتا ہے مگر پھر بھی انہیں چھوڑا جا