فضائل القرآن — Page 396
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰ 396 سلیمان اور اُس کا لشکر تمہیں تو ڑ دے یا غصہ سے تم پر حملہ کر دے اور تمہیں تباہ کر دے۔اب سوال یہ ہے کہ حضرت سلیمان جو اتنے بڑے نبی تھے جن کے پاس جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر درلشکر تھے کیا اُن کا سارا غصہ چیونٹیوں پر ہی نکلنا تھا اور کیا ان سے یہ توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ چیونٹیوں پر حملہ کرنے لگ جائیں گے؟ میں بتا چکا ہوں کہ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ کے معنی پیروں میں مسل ینے کے نہیں بلکہ طاقت کو توڑ دینے اور حملہ آور ہونے کے ہیں۔اسی لئے عربی زبان میں قحط کو حاطوم کہتے ہیں ۳۲ے کیونکہ اس سے ملک کی طاقت ٹوٹ جاتی ہے۔اگر یہ معنی کئے جائیں تو پھر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ چیونٹیوں نے ایک دوسری سے کہا کہ اپنے اپنے بلوں میں کس جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اُس کا لشکر کرالیں لیکر آ جائے اور ہماری پلوں کو کھود کھود کر غلہ کے دانے نکال لے اور اس طرح ہماری طاقت کو توڑ دے مگر کیا عقلمند ان معنوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟ تیسری دلیل جو نہایت ہی بین اور واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے جتنے صیغے استعمال کئے ہیں سب وہ ہیں جو ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔مثلاً اُدْخُلُوا کا لفظ آیا ہے حالانکہ چیونٹیوں کے لحاظ سے اُدْخُلُنَ کا لفظ آنا چاہئے تھا۔اسی طرح لَا يَحْطِمَنَّكُم میں گُم کا لفظ آتا ہے حالانکہ کسی کا لفظ آنا چاہئے تھا۔پس قرآن مجید کے الفاظ بتارہے ہیں کہ یہ کوئی انسان تھے جن کے لئے کمر اور اُدْخُلُوا وغیرہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور یہ جو کہا گیا ہے کہ گھروں میں کھس جاؤ اس کا ثبوت حدیث سے بھی ملتا ہے۔یہ قاعدہ ہے کہ جب کوئی لشکر کہیں گذرے اور وہاں کے لوگ اپنے گھروں میں گھس جائیں اور دروازے بند کر لیں تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔چنانچہ فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ جولوگ اپنے اپنے گھروں میں گھس جائیں گے اور دروازے بند کر لیں گے ان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔یہی نملہ نے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں جاؤ اور دروازے بند کر لو۔حضرت سلیمان سمجھ جائیں گے کہ یہ میرا مقابلہ کرنا نہیں چاہتے۔اگر ہم باہر رہیں گے تو ممکن ہے وہ حملہ کر دیں۔حضرت سلیمان نے جب یہ نظارہ دیکھا تو وہ ہنسے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ میری نیکی اور تقویٰ کی کتنی دور دور خبر پہنچی ہوئی ہے۔یہ قوم بھی جو اتنی دور رہتی ہے بجھتی ہے کہ سلیمان ظالمانہ طور پر حملے نہیں کیا کرتا۔اگر ہم اپنے دروازے بند کر لیں گے تو یہ ہم پر حملہ نہیں