فضائل القرآن — Page 257
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰ 257 ہو سکتا ہے۔چنانچہ فرمایا إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ - فِي كِتَبٍ مَّكْنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ا یہ قرآن بڑی عظمت والا ہے۔یہ اس جگہ خدا نے رکھا ہے جہاں کوئی گندہ شخص اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا اور اسے مطہر کے بغیر کوئی چھو ہی نہیں سکتا۔پھر جس پر یہ کلام نازل ہوا اسے نا پاک کس طرح کہہ سکتے ہو۔پھر فرمایا ہم نے اسے وہ کتاب دی ہے جس کو آج ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی کوئی ناپاک نہیں چھو سکے گا۔بایدنی سَفَرَةٍ كرَامٍ بَرَرَةٍ ا یہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گی جو دور دور سفر کرنے والے اور نہایت معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہو نگے۔اس وقت یہ دو ہی اعتراض بیان کئے جاسکے ہیں اور وہ بھی بہت مختصر طور پر۔اب میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ دوستوں کو جو اس جلسہ میں شامل ہوئے ہیں اپنی نعمتوں کا وارث بنائے اور وہ جنہوں نے مہمان نوازی میں حصہ لیا ہے۔مرد اور عورتیں، چھوٹے اور بڑے ان سب پرا اپنی رحمتیں نازل کرے۔پھر ان پر اپنا فضل نازل کرے جن کے دل اس جلسہ میں شامل ہیں گو وہ خود نہیں آسکے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو توفیق دے کہ جونور اور صداقت انہیں حاصل ہوئی ہے وہ دنیا کو پہنچا ئیں۔ہماری جماعت کے خطا کاروں کو نیک بناوے۔ہماری جماعت کے کمزوروں کو مضبوط بنادے۔ہماری جماعت کے بیماروں کو شفا دے۔ہماری جماعت کے مقروضوں کو قرض سے سبکدوش کرے۔جن میں ایمان کی کمزوری ہے ان کی اس کمزوری کو دور کرے۔ہماری جماعت کے مبلغوں کی مدد اور تائید کرے خدا کے فرشتے ان کی حفاظت کریں۔وہ اللہ کے محبوب بن جائیں۔ان کے اعمال، ان کی زبانوں اور ان کی فکروں میں برکت دے۔پھر اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر فرد کو خواہ وہ کہیں ہو، اس جلسہ کی برکات میں شریک کرے۔پھر ہندوؤں سکھوں، عیسائیوں، دہریوں غرضیکہ سب کے قلوب کو کھول دے تا کہ سب ابن آدم ہو کر بھائیوں کی طرح رہیں۔پھر میں دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ جو باتیں انہوں نے جلسہ میں سنی ہیں ان پر عمل کریں۔میں ان کے لئے دُعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میں دوستوں سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے دُعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق دے اور