"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 39 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 39

۳۹ (۳) معجزه ہو چشتی صاحب ! آپ کہتے ہیں کہ تشریح حقیقت معجزه آج تک قادیانی امت کے نام ادھار ہے۔آپ تو ویسے ہی ادھار کھائے بیٹھے ہیں اس لئے آپ کو معجزہ کی حقیقت کس طرح سمجھ آسکتی ہے ؟ - لو نشاء لقلنا مثل هذا کہنے والوں کو کبھی بھی معجزہ کی سمجھ نہیں آئی انہیں " اعجاز المسیح " کی کس طرح سمجھ آتی۔پیر صاحب کے ہر مکر کا انہیں پر الٹنا ، ان کے ہر فریب کا پردہ چاک؟ ، جانا ہر ہتھیار کا جس سے انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملے کی کوشش کی ، خود انہیں کو گھائل کر دینا اور خصوصاً سیف چشتیائی کا خود اپنے ہی مصنف کو اس تیز دھار سے ہلاک کر دینا جیسے حضرت مسیح موعود کو ہلاک کرنے کیلئے آب دی گئی تھی۔ایک عظیم الشان معجزہ تھا جو خصوصی طور پر آپ لوگوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا۔مگر آپ نے اس معجزہ کو دیکھ کر بھی اعراض ہی کیا۔وان يروا ايت يعرضوا - ويقولوا سحر مستمر ( القمر:٣) اور اگر وہ کوئی نشان دیکھیں گے تو ضرور اعراض کر جائیں گے اور کہہ دیں گے کہ یہ محض دھوکہ ہے جو ہمیشہ سے چلا آتا ہے۔چشتی صاحب اگر کوئی قلب سلیم کے ساتھ حقیقت معجزہ کے بارہ میں جاننا چاہے تو اسے چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حسب ذیل کتابیں خاص طور پر پڑھے۔سرمه چشم آریہ برا همین احمدیہ چشمہ معرفت ، حقیقتہ الوحی۔