"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں

by Other Authors

Page 38 of 99

"فاتح قادیان" یا گستاخ اکھیں — Page 38

۳۸ ان کی مثال ایسی ہے کہ کچھ بچے جمع تھے جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے باپ کی سمندر میں غوطہ خوری کے کارنامے سنا رہا تھا کوئی کہتا کہ اس کے باپ نے دس منٹ لمبا غوطہ لگایا ، تو کوئی پندرہ منٹ بتاتا۔حتی کہ ایک بچے نے اپنے باپ کی کئی گھنٹے طویل غوطہ خوری کی کہانی سنائی۔اس پر ایک بچہ اترا کر کہنے لگا کہ یہ بھی کوئی کارنامہ ہے ؟ میرے باپ نے تو کئی سال پہلے سمندر میں غوطہ لگایا تھا اور ابھی تک وہ باہر ہی نہیں نکلے !!! بالآخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پیر مہر علی شاہ صاحب کے مابین معرکہ ، حق و باطل اس طرح اختتام کو پہنچا کہ ہر مکر جو پیر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف استعمال کیا خدا تعالی نے انہیں پر الٹا دیا اور ان کے ہر قریب کے پردے چاک کر دیئے۔ہر ہتھیار جس سے پیر صاحب نے حملے کی کوشش کی ، خود انہیں کو گھائل کر گیا خصوصا سیف چشتیائی کا خود اپنے ہی مصنف کو اس تیز دھار سے ہلاک کر دینا ، عظیم معجزے کی حیثیت رکھتا ہے ، جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہلاک کرنے کے لئے آب دی گئی تھی۔000