فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 24
۲۴ غیر مقلدین کے خلاف کفر کے فتوے فتوی سازی کا یک دنگل مقلدین اور غیر مقلدین (جن کو اہل حدیث بھی اور وہابی بھی کہا جاتا ہے) کے درمیان جاری ہے انہوں نے بھی ایک دوسرے کے خلاف فتوے دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا دیکھی۔علماء کے فتوے غیر مقلدین کے خلاف ملاحظہ کریں۔ا۔لکھا ہے۔" مرتد ہیں۔یہ اجتماع امت اسلام سے خارج ہیں۔جو ان کے اقوال کا معتقد ہو گا، کافر اور گمراہ ہو گا۔ان کے پیچھے نماز پڑھنے، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانے اور تمام معاملات میں ان کا حکم بجنسہ وہی ہے جو مرتار کے لئے ہے۔" دفتوی علماء کرام مشتهره در اشتہار، شیخ مہر محد قادری لکھنو ، اس فتویٰ پر ۷۷ے علماء کے دستخط ہیں۔بحوالہ اب تو ہی بتا تیرا مسلمان کدھر جائے) ۲۔ایک فتویٰ اس طرح سے ہے کہ : " فرقہ غیر مقلدین جن کی علامت ظاہری اس ملک میں آمین بالجہر اور رفع یدین اور نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا اور امام کے پیچھے الحمد پٹڑھنا ہے اہل سنت سے خارج ہیں اور مثل دیگر فرقہ ہائے ضالہ، رافضی خارجی وغیرہ کے ہیں۔" (جامع الشواہد فی اخراج الوبا بين عن المساجد) اس فتوی پر تقریباً یہ علماء کے دستخط موجود ہیں۔۳۔جناب بریلوی صاحب لکھتے ہیں۔غیر مقلدین (اہل حدیث) سب بے دین اپ کے شیاطین اور پورے ما عین ہیں ؟ (دامان باغ سبحان السبوح از احمد رضا ص۱۳۶) نیز لکھا :- جو شاہ اسماعیل اور نذیر حسین ویزہ کا مقصد ہو ابلیس کا بندہ جہنم کا کندہ ہے