فیشن پرستی

by Other Authors

Page 22 of 30

فیشن پرستی — Page 22

کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے اور وہ اس طرح جماعت سے نکال کر باہر پھینک دیا جائے گا جس طرح دودھ سے لکھی۔پس قبل اس کے کہ خدا کا عذاب کسی قہری رنگ میں آپ پر وارد ہو یا اس کا قہر جماعتی نظام کی تعزیر کے رنگ میں آپ پر وارد ہوا اپنی اصلاح کی فکر کرو۔اور خدا تعالیٰ سے ڈرو اور اس دن کے عذاب سے بچو کہ جس دن کا ایک لحظہ کا عذاب بھی ساری عمر کی لذتوں کے مقابلہ میں ایسا ہی ہے کہ اگر یہ لذتیں اور عمریں قربان کر دی جائیں اور انسان اس ایک لحظہ کے عذاب سے بچ سکے تب بھی یہ سودا مہنگا نہیں سستا سودا ہے۔“ کن لوگوں کا فیشن اختیار کریں؟ انصار الله ر بو داگست 1977 صفحه 36) اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر انسان کسی قسم کا فیشن اختیار کرے اور کس کی تقلید کرے؟ تو جواب بڑا آسان ہے۔ہمارا مذ ہب ایک کامل مذہب ہے اس نے انسانی زندگی کی ہر ضرورت کو پیش کیا ہے۔اور رہنمائی کی ہے۔اور ایسے طریق بیان فرمائے ہیں کہ ان پر چل کر کبھی انسان ذلیل و رسوا نہیں ہوتا۔کبھی مصیبت اور پریشانی میں مبتلا نہیں ہوتا۔کبھی ٹھو کر نہیں کھاتا۔کبھی خدا سے دور نہیں جاتا بلکہ دن بدن اس کا پیار اس کا قرب اور اس کی رضا حاصل ہوتی ہے اور اس میں وہ ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔چنانچہ اس بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لقد كان لكم في رسول الله اسوة حسنة لمن كان يرجوا الله واليوم الآخر 22