فیشن پرستی

by Other Authors

Page 15 of 30

فیشن پرستی — Page 15

نیز فرمایا: وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اسلام میں منہ چھپانے کا حکم نہیں ان سے ہم پوچھتے ہیں کہ قرآن کریم تو کہتا ہے کہ زینت چھپاؤ اور سب سے زیادہ زینت کی چیز چہرہ ہی ہے۔اگر چہرہ چھپانے کا حکم نہیں تو پھر زینت کیا چیز ہے جس کو چھپانے کا حکم دیا گیا ہے۔بیشک ہم اس حد تک قائل ہیں کہ چہرہ کو اس طرح چھپایا جائے کہ اس کا صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑے۔مثلاً باریک کپڑا ڈال لیا جائے۔یا عرب عورتوں کی طرز کا نقاب بنالیا جائے جس میں آنکھیں اور ناک کا نتھنا آزا در ہتا ہے مگر چہرہ کو پردہ سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔“ ( تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ 301 مطبوعہ 2004 بھارت) حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: قرآن نے پردہ کا حکم دیا ہے۔انہیں بہر حال پردہ کرنا پڑے گا۔یاوہ جماعت کو چھوڑ دیں۔کیونکہ ہماری جماعت کا یہ موقف ہے کہ قرآن کریم کے کسی حکم سے تمسخر نہیں کرنے دیا جائے گا نہ زبان سے اور نہ عمل سے۔اسی پر دنیا کی ہدایت اور حفاظت کا انحصار ہے۔“ (الفضل 25 نومبر 1978ء) اوسلو ناروے میں ایک موقع پر فرمایا: میں ایسی خواتین سے جو یہاں پردہ کو ضروری نہیں سمجھتیں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پردہ کو ترک کر کے اسلام کی کیا خدمت کی ؟ کچھ بھی نہیں۔آج بعض یہ کہتی ہیں کہ ہمیں یہاں پردہ نہ کرنے کی اجازت دی جائے۔پھر کہیں گی ننگ دھڑنگ سمندر میں نہانے اور ریت پر لیٹنے کی اجازت 15