فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 430 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 430

۴۳۰ مجیب نے غریب سامان تجویز فرمائے۔اور ایسے روحانی محرک مان میں رکھے میں کے باعث ان مجریان کے برہم ہونے کا خطرہ نہ رہا۔اہل محلہ کے روزانہ اجتماع کے لئے پانچ وقت کی سماعت کو واجب کیا۔رات کو سب لوگ اپنے گھروں میں سوتے ہیں شبیہ واقعات میں اگر ہمدردی کی ضرورت ہے تو علی الصباح مازنجر کی جماعت میں یہ امر حاصل ہے۔اب بازار کی آمد و رفت شروع ہوئی مختلف معاملات خارجہ پیش آئے تو دوپہر کے بعد جماعت کا وقت آگیا۔بحر روزانہ اوقات کا اختتام ہے اور ابھی اہل تجارت حرفہ غالب عمانات میں گھر نہیں پہنچے عین اس وقت کے معاملات پر اگر ہمدردی کی ضرورت ہے تو عصر کی جماعت کا عمدہ موقع ہے۔شام کو گھر پہنچے وہاں کے نئے معاملات جو غیبوبت میں مہیئے اگر باعث اجتماع ہیں تو جماعت نماز شام اس کے لئے موز دن ہے ۹ ، ۱۰ بجے رات کو الگ الگ ہونے کا وقت آگیا۔مناسب ہے سب آپس میں الوداعی رخصت کر لیں اور یہی عشا کا وقت ہے۔اس روزانہ پانچ وقت کے اجتماع میں اگر تمام اہل بلاد کو تکلیف دی جائے تو ایک قسم کی ملایطاق ہے۔اس لئے تمام شہر کے اہل اسلام کے واسطے ہفتے میں ایک دن جمعے کا اس اجتماع کے لئے تجویز یوال کین اس اجتماع کے لئے حفظ صحت کے سامان کے واسطے نہانا، کپڑے بدلنا، صفائی ایک ضروری تھا۔بنا براں اس کا وقت قریب نصف النہار تجویز کیا گیا۔اور اس میں موسی والی تشدید ک سیبت میں کام کرنے والے کو جلا دیا جائے عالمگیر مذہب میں جس کا نام اسلام ہے مناسب نہ سمجھی زیادہ دیر تک اجتماع کو مخل صحت خیال کر کے اصل نماز سے اس نماز کو نصف کر دیا گیا۔اور ای خطیب ( اسپیکر کو حکم دیاگیا۔کہ ضروریات پرکھڑے ہوکر لکچر دے اور بعد ختم نا مہ کے حکم ہے چلے جاؤ۔اور منتشر ہو جاؤ۔قصبات اور دیہات کے اجتماع کے لئے عید کی نماز تجویز ہوئی۔چونکہ یہ جلسہ بھاری اور سال میں گل دو دفعہ ہوتا تھا۔اور اس میں لوگوں کی کثرت تھی۔اس لیئے تبدیل لباس اور معطرو خوشبو لگا جیسے تجھے میں حکم تھا۔اس میں بھی رہا اور زیادہ تر اجتماع کے لحاظ سے حکم ہوا عید کا جلسہ شہر سے باہر میدان میں ہوتا کہ فرش امیر تازہ ہوا) کی روک نہ رہے چونکہ میدان