فیضان نبوت

by Other Authors

Page 147 of 196

فیضان نبوت — Page 147

۱۴۵ نیوں کو ختم کر دیا ہے اور آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آسکتا۔قوله حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت قصر نبوت کی آخری اینٹ ہیں ر بخاری جلد ۲ مشا، لہذا آپ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو سکتا۔اقول جوا با تو میں ہے کہ اول تو اس حدیث کو بعض علماء نے ضعیف قرار دیا ہے اور اگر اسے صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو اس سے صرف دو باتیں ثابت ہوتی ہیں۔ایک یہ کہ اس محل سے مراد قصر شریعت ہے جس کی تعمیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اپنے کمال کو پہنچے گئی۔اور دوسرے یہ کہ عیسے علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور اب " وہ قیامت تک امت محمدیہ کی طرف نہیں آسکتے کیونکہ وہ آنحضرت ہلی اینٹ تھے جو نبوت کے محل میں لگ چکی۔اب آنحضرت کے بعد اگر ان کا آنا تسلیم کریں تو اس سے دو شکلیں پیش آئیں گی۔ایک یہ کہ عیسی علیہ السلام کو جو آنحضرت سے پہلی اینٹ ہیں دوبارہ لانے یہ کے لئے اپنی جگہ سے اکھاڑنا پڑے گا۔دوسری مشکل یہ کہ جب عینی علیہ السلام کی اینٹ اکھاڑی جائے گی تو آنحضرت کی اینٹ جو اوپر کی اینٹ ہے نیچے کی اینٹ کی جگہ آجائے گی اور نیچے کی اینٹ