فیضان نبوت

by Other Authors

Page 146 of 196

فیضان نبوت — Page 146

۱۴۶ انہوں نے ایک استثناء قائم کر کے ایک نبی کے لئے گنجائش نکال لی ہے۔کیوں اس طریق سے ہمارے لئے ایک استثناء قائم کرنا جائزہ نہیں ؟ اگر اس طریق سے ہم ملزم او خطا کار میں تو کیوں اس طریق سے خود وہ ملزم اور خطا کار نہیں ؟ اور اگر کہا جائے کہ مسیح اسرائیلی کے آنے اور مرزا صاحب کے آنے میں فرق ہے میسج اسرائیلی تو پہلے سے بنی ہیں اور مرزا صاحب بعد میں نبی ہوئے تو میں پوچھونگا کہ آیت خاتم النبیین کے کسی لفظ کے یہ معنے ہیں کہ جو پہلے سے بنی ہو وہ آسکتا ہے اور جو بعد میں پیدا ہو وہ نبی نہیں ہو سکتا ؟ جائے حیرت ہے کہ ایک طرف تو یہ لوگ خاتم النبیین کے معنے نبیوں کا ختم کرنے والا کرتے ہیں اور دوسری طرف سیخ اسرائیلی کے بھی منتظر ہیں۔اگر مسیح اسرائیلی کو واقعی آنا ہے تو پھر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے آکر کیا ختم کیا ؟ گذشتہ انبیاء تو آپ کی بعثت سے قبل ہی فوت ہو چکے تھے اور ان کی رسالت کا دور ختم ہو چکا تھا۔ایک مسیح علیہ اسلام ہی بخیال ایسان فوت نہیں ہوئے تھے اور ان کی رسالت کا دور ختم نہیں ہٹھا انتھا سودہ اب بھی ختم نہیں ہوئے اور ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ وہ قیامت سے پہلے ضرور دنیا میں آئیں گے۔تو پھر ہمارے سامنے آیت خاتم النبین اور حدیث لا نبی بعدی کوشش کر کے کس منہ سے یہ کہا بتاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے