فیضان نبوت

by Other Authors

Page 11 of 196

فیضان نبوت — Page 11

تک لے جاتا ہے۔پس عقل اور الہام ایک دوسرے کے نقیض نہیں اور نہ ہی الہام عقلی ترقیات سے مانع ہے بلکہ عقل کا معاون ونڈ گار ہے اور اس کے لئے چراغ راہ کا کام دیتا ہے اور اسے کمال مطلوب تک پہنچاتا ہے۔قرآن حکیم میں وحی الہی کی مثال نور کے علاوہ بارش سے بھی دی گئی ہے۔پس جس طرح باران رحمت سے خشک زمین میں قوت نمو پیدا ہو جاتی ہے اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ لہلہانے لگتا ہے۔اسی طرح وحی الہی کے فیض سے ناکارہ قوموں میں قوت عمل پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا دامن حسناتِ دارین کے موتیوں سے بھر جاتا ہے۔رہا یہ امر کہ مذہب فتنہ و فساد کا موجب ہے مذہب اور امن تو اس کے متعلق یا درکھنا چاہیئے کہ مذہب کی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں کبھی فساد رو نما نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مذہب کی الہامی کتاب فتنہ و فساد کو جائز قبرا نہ دیتی ہے۔اور قرآن مجید تو دانشگان الفاظ میں فرماتا ہے کہ لا تُفْسِدُوا في الارض (بقرہ آیت (۱۳) کہ زمین میں فساد نہ کرو۔البتہ ندیسی لوگوں کے خلاف طاغوتی طاقتیں ضرور آمادہ فساد رہتی ہیں تا کہ ان کی تعلی خواہشات پوری ہو سکیں لیکن ظاہر ہے کہ حق کو اس لئے تصورار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کہ اس کی وجہ سے باطل کو فتنہ آرائی کا موقع ملتا