فیضان نبوت — Page 10
بادی علوم و فنون میں بھی ایسا کمال حاصل کیا کہ دنیا کے گوشے گوشے سے صدائے آفرین بلند ہونے لگی۔پس جس مذہب نے اپنی قوت قدسیہ سے عربوں جیسی پسماندہ قوم کو زمین سے اُٹھا کر آسمان پر پہنچا دیا وہ مذہب لائق صد تحسین ہے نہ کہ قابل نفرین۔اور پھر اس امر پر بھی غور کرنا چاہئیے کہ عقل ہے کیا چیز ؟ فقط ایک قوت اور اک۔اور اگر اس قوت ادراک کو تاریخ اور مشاہدہ ور تجربہ کی رہنمائی نقصان نہیں پہنچاتی تو الہام کی رہنمائی کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے پس یہ ایک سراسر باطل خیال ہے کہ مذہب عقل کو ناکارہ بنا دنیا ہے ہے هست بر عقل منت الهام که از و تخت هر تصویر خام دور نمین فارسی خلاصہ کلام یہ کہ مذہب عقل کو بیکار نہیں کرتا بلکہ ان دوستانی تک پہنچاتا ہے۔جن تک عقل کے لئے خود بخود پہنچنا سخت مشکل تھا اور اس طرح انسان کو ناحق کی سرگردانی سے بچا لیتا ہے کیونکہ عقلی تخمینوں میں غلطی کا صدور ممکن ہے لیکن عالم الغیب خدا کے الہام میں غلطی کا صدور ممکن نہیں۔پس سنچا الهام فضل کو ترقی سے ہیں روکتا بلکہ سرگردانی سے روکتا ہے اور مختلف مشکوک راستوں میں سے اسی خاص راستے کی طرف اس کی رہنمائی کرتا ہے جو منزل مقصود