فیضان نبوت

by Other Authors

Page 133 of 196

فیضان نبوت — Page 133

۱۳۳ امتوں کے نبیوں سے بہتر۔لہذا ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ شسکی نعمت کے طور پر اپنی مساعی کو بتی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر دے۔وَقَالَ سُبْحَانَهُ تعالى :- لَئِن شَكَرْتُمْ لَا زِيدَ تَكُمْ (ابراہیم آیت ) یعنی اگر تم شکر کرو گے تو تمھیں اور زیاد نعمتیں ملینگی۔قوله آیت کریمه تقال إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يحببكُمُ الله - (آل عمران آیت ۳۲) سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالے نے اپنی محبت کا ذریعہ نصرت کی پیروی کو ٹھرایا ہے۔پس آپ کی پیروی سے انسان محبوب الہی تو بن سکتا ہے لیکن نبی نہیں۔علاوہ ازیں اگر کوئی جدید رسول آیا تو اس سے آنحضرت کی محبت بجائے ایک رسول کے دو رسولوں میں بٹ جائے گی۔اقول جوا با عرض ہے کہ یہ آیت بھی امکان نبوت کے منافی نہیں ، بلکہ اس کی مؤید ہے۔کیونکہ نبی اللہ ہونا اور محبوب الہی ہونا کوئی متضاد چیزیں نہیں بلکہ محبوبیت الہی کے اعلئے مرتبہ کا نام ہی نبوت ہے جس سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے نبوت کا مقام بھی حاصل ہو سکتا ہے۔