فیضان نبوت — Page 132
۱۳۲ نہیں تمام مراتب کمال تمہیں اسی کے ذریعہ حاصل ہو جائیں گے۔اور آیت کریمیہ :- وَمَنْ تُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَا وليكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ میں یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ جو لوگ آنحضرت کی اطاعت دل و جان و سے کریں گے انہیں اللہ تعالے اپنے فضلوں سے نوازے گا اور وہ صالحیت شہیدیت - صدیقیت اور نبوت کے انعامات کے وارث ہوں گے۔اور سورۃ فاتحہ کے الفاظ اهدنا الصراط المستقيم صِرَاطَ الَّذِيْنَ الْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے ذریعہ ان انعامات کے حصول کے لئے دُعا سکھائی گئی ہے کیونکہ انسان محض اپنی بہت سے نہ شرائط اطاعت کہاں سکتا ہے اور نہ ہی ثمرات اطاعت سے کما حقہ، متمتع ہو سکتا ہے لہذا اس کیلئے یہی واجب ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ہی سے توفیق مانگتا رہے اور اسی کا فضل طلب کرتا رہے۔اور آیت کریمیہ۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران آیت (11) میں یہ بتایا گیا ہے کہ امت محمدیہ چونکہ خیر امت ہے اس لئے اس کا ولی دوسری امتوں کے وکیوں سے بہتر ہو گا۔اور اس کا نبی پوریا