فیضان نبوت — Page 120
۱۲۰ صدیقیت کے مرتبہ تک پہنچ سکتی تھی تو آپ کے فیض سے آپ کی روحانی اولا د مقام نبوت پر بھی فائز ہو سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا :- قَوْلُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لا ني بعدة - وتكملة مجمع البحار منه ) یعنی یہ تو کہو کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔قوله ۲ آیت کریمہ وَ مَنْ يُطِعِ الله وَالرَّسُولَ۔۔۔۔الخ میں لفظ مع آیا ہے نہ کہ من جس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ آنحضرت کی اطاعت کریں گے وہ نبیوں کے ساتھ ہوں گے مگر خود نبی نہ ہوں گے۔اقول جوا با عرض ہے کہ اگر منع کے ان معنوں کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو پھر من النبیین کے بعد کے تینوں معطوف یعنی والصدیقی وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِین بھی اپنے معطوف علیہ کے حکم میں ہونے کی وجہ سے محے کے انہیں معنوں میں قرار دیئے جائیں گے اور اس صورت میں آیت کا ماحصل یہ ہوگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے صدیقوں کے ساتھ ہوں گے مگر خود صدیق