فیضان نبوت

by Other Authors

Page 121 of 196

فیضان نبوت — Page 121

۱۲۱ نہ ہوں گے وہ شہیدوں کے ساتھ ہوں گے مگر خود شہید نہ ہونگے اور وہ صالحین کے ساتھ ہوں گے مگر خود صالح نہ ہوں گے اور یہ مفهوم بالبدا بہت غلط اور مشاہدات کے خلاف ہے۔بدیں وجہ ہی ماننا پڑے گا۔کہ اس آیت میں لفظ مع بمعنی من ہی استعمال ہوا ہے جیسا کہ توقنَا مَعَ الْابْرَارِه (آل عمران آیت ۱۹۴) کی آیت میں مع معنی من استعمال کیا گیا ہے اور یہاں مع کا یہ معنے نہیں کہ جب نیک لوگوں کی وفات ہو تو ہمیں بھی ان کیے ساتھ ہی وفات دید ہے۔بلکہ یہ معنے ہے کہ ہم میں بھی نیک بنا کر وفا دے۔الغرض مع کا لفظ آیت موصوفہ میں نہ زمانی معیت کے معنوں میں آیا ہے اور نہ ہی مکانی معینیت کے معنوں میں۔بلکہ رشی معیت کے معنوں میں وارد ہوا ہے۔قوله ۳ اگر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے کوئی نبی بن سکتا تو اس وقت تک ہزاروں نبی بن گئے ہوتے لیکن جب ایسا وقوع میں نہیں آیا تو معہ کے معنے من کرنا درست نہیں۔اقول یا درکھنا چاہیئے کہ نبوت اور بادشاہت شخصی انعام نہیں بلکہ قومی انعام ہے اور یہ انعام قوم میں سے جب کسی ایک فرد کو مل جائے