فیصلہ قرآن و سنت کا چلے گا کسی ایرے غیرے کا نہیں — Page 22
22 گر کفر این بود بخدا است کافرم آخر میں ہم قارئین کی خدمت میں حضرت مرزا صاحب کی چند تحریریں پیش کرتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ایک بچے عاشق رسول تھے اور اہل بیت کی محبت میں سرشار تھے۔اپنے آقا و مولی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے جس عشق و فدائیت کا اظہار آپ نے اپنی نظم و نثر میں فرمایا اور جس کثرت سے فرمایا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور اہل بیت کے مقام کا جو عرفان اپنی جماعت کو عطا کیا اس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔پس ایسے شخص پر گستاخ رسول " ہونے کا الزام لگانا یقینا ایک بہت بڑا افتراء ہے۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں۔جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم ثار کوچه آل محمد است دیدم بعین قلب و شنیدم بگوش ہوش ور ہر مکان ندائے جمال محمد است این چشمه روان که معلق خدا دیم یک قطره زیر کمال محمد است ترجمہ میرے دل و جان محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جمال پر خدا ہیں۔میری خاک آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کوچہ پر قربان ہے۔میں نے اپنے دل کی آنکھ سے دیکھا اور ہوش کے کان سے سنا کہ ہر جگہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جمال کی گونج پائی جاتی ہے۔معارف کا یہ چاری چشمہ جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں۔یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمال کے سمندر کا ایک قطرہ ہے۔-P افاضہ انوار الہی میں محبتِ اہلِ بیت کو بھی نہایت عظیم دخل ہے اور جو شخص حضرت احدیت کے مقربین میں داخل ہوتا ہے۔وہ انہیں قیستین طاہرین کی وراثت میں پاتا ہے اور تمام علوم و معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ہے۔" (براہین احمدیہ حصہ چہارم حاشیه در حاشیه نمبر ۳ صفحه ۵۰۳)