درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 69 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 69

اشاعت دین بزور شمشیر حرام ہے اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کے لیے حرام ہے اب جنگ اور قبال اب آگیا سیح جو دیں کا امام ہے دیں کی تمام جنگوں کا اب اختتام ہے اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے اب جنگ اور جہاد کا فتوی فضول ہے دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اُس خبیث کو کیوں بھولتے ہو تم يَضَعُ الحزب کی خبر کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر فرما چکا ہے سید کونین مصطف عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا جب آئے گا تو صلح کو وہ ساتھ لائے گا جنگوں کے سلسلے کو وہ یکسر مٹائے گا پیویں گے ایک گھاٹ پر شیر اور گوئینڈ کھیلیں گے بچے سائیوں سے بے خوف ہے گزند پہ وبے یعنی وہ وقت آئن کا ہو گا نہ جنگ کا بھولیں گے لوگ مشغلہ تیر و تفنگ کا یہ حکم سن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا ایک معجزہ کے طور سے یہ پیشگوئی ہے کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے سے یہاں جہاد سے مراد اسلام کو بزور شمشیر پھیلانا ہے جو کہ غیر اسلامی نظریہ ہے 69