درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 39 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 39

اے میرے رب محسین کیوں کر ہوش کر احسان یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت آتم ہے کیوں کر ہو حمد تیری کب طاقت قلم ہے تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَاني اسے قادر و توانا آفات سے بچانا ہم تیرے در پر آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي آفقر کو میرے پیارے اک دم نہ دُور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا واللہ خوشی سے بہتر غم سے ترے گذرنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ شمر ہیں یہ میرے بارو کبر ہیں تیرے غلام کر ہیں 39