درثمین مع فرہنگ — Page 90
یہ حکم دید کے ہیں جن کا ہے یہ نمونہ ویدوں سے آریوں کو حاصل ہوا یہی ہے خوش خوش عمل ہیں کرتے اوباش سارے اس پر سارے نیوگیوں کا اک آسٹرا یہی ہے سے یاد رہے کہ وید کی تعلیم سے ہماری مراد اس جگہ وہ تعلیمیں اور وہ اصول ہیں جن کو آریہ لوگ اس جگہ ظاہر کرتے اور کہتے ہیں کہ نیوگ کی تعلیم دید میں موجود ہے اور بقول اُن کے وید بلند آواز سے کہتا ہے کہ جس کے گھر میں اولاد نہ ہو یا صرف لڑکیاں ہوں تو اس کے لئے یہ ضروری امر ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اجازت دے کہ وہ دوکے سے ہم بستر ہو اور اس طرح اپنی سنجات کے لئے لڑ کا حاصل کرے اور گیارہ لڑکے حاصل کرنے تک یہ تعلق قائم رہ سکتا ہے اور اس کا خاوند کہیں سفرمیں گیا ہو تو خود اس کی بیوی نیوگ کی نیت سے کسی دوسرے آدمی سے آشنائی کا تعلق پیدا کر سکتی ہے تا اس طریق سے اولاد حاصل کرے اور پھر خاوند کے سفر سے واپس آنے پر یہ تحفہ اس کے آگے پیش کرے اور اس کو دکھا دے کہ تو تو مال حاصل کرنے گیا تھا مگر میں نے تیرے پیچھے یہ مال کمایا ہے۔پس عقل اور غیرت انسانی تجویز نہیں کرسکتی کہ یہ بے شرمی کا طریق جائز ہو سکے اور کیونکر جائز ہو ہے حالانکہ اس بیوی نے خاوند سے طلاق حاصل نہیں کی اور اس کی قید نکاح سے اُس کو آزادی حاصل نہیں ہوئی۔بقیہ اگلے صفحے پر 90 90