درثمین فارسی کے محاسن

by Other Authors

Page xv of 356

درثمین فارسی کے محاسن — Page xv

بسم الله الرحمن الرحيم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کے خود نوشت واقعات خاکسار کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچپن میں متعدد دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا موقع نصیب ہوا تھا۔خاکسار کی پیدائش ۱۸۹۹ ء کی ہے۔اور والد محترم منشی خدا بخش مرحوم خاکسار کی پیدائش سے بہت عرصہ پہلے بیعت کر چکے تھے۔بلکہ ان کا بیان ہے کہ حضور کے دعوئی سے پہلے بھی قادیان آیا جایا کرتے تھے۔وہ موضع بیگووال ریاست کپورتھلہ میں پٹواری تھے۔اور اکثر جمعہ کے دن پیدل صبح چل کر نماز جمعہ قادیان میں ادا کرتے اور شام کو واپس اپنے حلقہ میں پہنچ جاتے۔اور کبھی کبھی اس عاجز کو بھی کندھوں پر اٹھا کر یا پیدل چلاتے ساتھ لے جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلویٰ والسلام کی زیارت کے دو نظارے خاکسار کو اب بھی اچھی طرح یاد ہیں۔صبح کا وقت تھا۔کافی روشنی پھیلی ہوئی تھی۔لیکن سورج ابھی طلوع نہیں ہوا تھا۔خاکسار اور خاکسار کی والدہ اور ہمشیرہ سیڑھیاں چڑھ کر ایک برآمدے میں داخل ہوئے۔وہاں حضرت ام المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عنہا دودھ بلو رہی تھیں۔برآمدے میں ہمارے داخل ہوتے وقت آپنے چاٹی سے ڈھکنا اٹھایا تو خاکسار نے دیکھا۔کہ چائی گلے تک دودھ سے بھری ہوئی تھی۔یہ امر خاکسار کے لئے تعجب کا موجب ہوا۔کیونکہ خاکسار نے اپنے ہاں اور گاؤں کے دوسرے گھروں میں اتنی بھری ہوئی جائی کبھی نہیں دیکھی تھی۔ہمیں دیکھ کر حضرت ام المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کھڑی ہو گئیں۔اور ہمیں سامنے الان کے اندر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کر کے واپس برآمدہ تشریف لے گئیں۔(XI)