دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 3
جائے۔جو ہمارے ساتھ نہیں ہیں ، مجھے افسوس ہے کہ وہ مسلمان ہمارے ساتھ نہیں نہیں ، بلکہ ہمارے دشمنوں کے ساتھ ہیں۔یہ مسلمان ہمارے خلاف مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے کام میں بطور کارندے استعمال کئے جا رہے ہیں۔یہ مسلمان سدھائے ہوئے پرندے ہیں۔یہ صرف شکل و صورت کے اعتبار سے ہی مسلمان ہیں ہے ان دشمنان اسلام نے پاکستان قادیانیوں کی طرف سے کلمہ طیبہ کی توہین کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا ہے جس میں اپنے خوفناک اور اخلاق سوز عقائد پر پردہ ڈالنے کے لئے جماعت احمدیہ جیسی خادم السلام جماعت پر جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے ہیں ؛ اور ایسی ایسی شرمناک افتراء پردازیوں سے کام لیا گیا ہے کہ انسان حیرت میں ڈوب 4 جاتا ہے۔یہ رسالہ در حقیقت گذشتہ چودہ صدیوں کے اہل اللہ صوفیا اور بزرگان امت سے کھلا مذاق اور ان کے نظریات سے بغاوت ہے۔جیسا کہ اس رسالہ کے علمی اور تنقیدی جائزہ سے بخوبی معلوم ہو جائے گا : اه دار انقلاب لاہور ، ۱۸ اکتوبر ۱۹۳۵ء صفحه ۸