احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 8
8 دے۔رب اشرح لي صدري و يسر لي أمرى والی دعا کا ورد کرتے ہیں اور مضمون کی تیاری شروع کر دیں۔اللہ فضل فرمائے اور آپ کی نصرت فرمائے۔“ الحمد لله ثم الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کی برکت سے ہر قدم پر میری راہنمائی اور دستگیری فرمائی۔فالحمد للہ علی ذالک۔متعد د احباب نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ موضوع کی اہمیت اور مضمون کی مستقل افادیت کے پیش نظر اس تقریر کو کتابی شکل میں شائع کر دیا جائے تو بہت مناسب ہوگا۔چنانچہ اس تقریر پر خاکسار نے نظر ثانی بھی کی اور بعض ضروری اضافہ جات کے ساتھ اب یہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کی اشاعت ہر لحاظ سے بہت مفید اور با برکت ثابت ہو۔خدا کرے کہ یہ کتاب غیر از جماعت دوستوں کے لئے بھی تسلی اور تشفی کا موجب ہو اور انہیں قبول حق کی توفیق عطا ہو آمین۔کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں مکرم وسیم احمد طاہر اور عزیزم بلال احمد وسیم نے میری معاونت کی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اسکی بہترین جزا عطا فرمائے آمین۔خاکسار عطاءالمجیب راشد امام مسجد فضل - لندن لندن ۱۴ اگست ۲۰۰۳