احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 9 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 9

بسم الله الرحمن الرحيم هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون (سورۃ الصف آیت ۱۰) ترجمہ: وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے دین کے ہر شعبہ ) پر کلینتہ غالب کر دے خواہ مشرک برامنا ئیں۔یہ موضوع در اصل ایک سوال ہے جو غیر احمدی حضرات کی طرف سے اٹھایا جاتا ہے۔اس سوال میں تعجب بھی ہے اور تجسس بھی ، استفسار بھی ہے اور چھپا ہوا اعتراض بھی۔مسلمان تو عام طور پر اس پہلو سے یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ ہمارا دین، اسلام، ہر لحاظ سے مکمل ہے۔اس مکمل دین کے بعد احمدیت ہمیں کس طرح کچھ مزید عطا کر سکتی ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ احمدیت نے دنیا کو کوئی نئی بات عطا نہیں کی ، صرف اسلام ہی کا پیغام دیا ہے تو پھر ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ہمیں