احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 7 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 7

7 پیش لفظ جماعت ہائے احمد یہ برطانیہ کا ۳۷ واں جلسہ سالانہ ۲۵۔۲۶ اور ۲۷ جولائی ۲۰۰۳ کو اسلام آباد (ٹلفورڈ۔سرے) میں منعقد ہوا۔اس جلسہ کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ یہ خلافت خامسہ کا برطانیہ میں منعقد ہونے والا پہلا جلسہ سالانہ تھا اور اس لحاظ سے بھی پہلا جلسہ سالا نہ تھا جس میں سیدنا حضرت امیر المومنین مرز امسرور احمد خلیفتہ انبیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بطور خلیفتہ المسیح شرکت فرمائی۔آپ کے پر مغز اور دلوں میں حرارت ایمانی پیدا کرنے والے زوردار خطابات شر کا ء جلسہ کے لیے ازدیاد علم و یقین کا موجب ہوئے فــالـحـمـد لـلـه علـى ذالک۔اس تاریخی جلسہ میں اس عاجز کو “ کے موضوع پر تقریر کرنے کی سعادت ملی۔تقریر کی تیاری سے قبل میں نے حسب سابق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں دعا کے لئے مودبانہ درخواست کی تو حضور انور نے از راہ شفقت جواباً تحریر فرمایا: آپ کا خط ملا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی تقریر کے لیئے احسن رنگ میں تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔آپکے دماغ کو روشن فرمائے اور زبان کی گر ہیں کھول