احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 52 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 52

52 62 قربانیوں کے وسیع میدان جماعت احمد یہ ساری دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی انقلاب کی علمبر دار تحریک ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اصلاح خلق کی خاطر کوئی تحریک اٹھی تو اسے ہمیشہ قربانیوں کے طویل صبر آزما راستوں سے گزرنا پڑا۔ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے فدائی صحابہ نے اس میدان میں جو اسوۂ حسنہ چھوڑا ہے اسی نمونہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نے اس دور میں پھر سے زندہ کر دیا ہے۔قربانی کے میدان میں جان کی قربانی سب سے عظیم قربانی ہے۔زندگی کی دولت ہر انسان کو صرف ایک بار ملتی ہے اور یہ اس کی عزیز ترین متاع ہوتی ہے۔اس کی قربانی گویا قربانیوں کی معراج ہے جماعت احمدیہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میدان میں بھی اس نے صحابہ کرام کے اسوہ کو زندہ کر دکھایا اور عملی طور پر ثابت کر دکھایا ہے کہ یہ دور آخرین میں صحابہ کی مثیل جماعت ہے۔جان کی قربانی کا ذکر آتے ہی ذہن میں سب سے پہلے حضرت میاں عبدالرحمن صاحب رضی اللہ عنہ کا نام آتا ہے جن کو احمدیت قبول کرنے کی پاداش میں افغانستان میں شہید کر دیا گیا۔مرحوم کے گلے میں کپڑا ڈال کر نہایت بے دردی سے گلا گھونٹا گیا اور آپ نے احمدیت کے شہید اول ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس کے بعد حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب رضی اللہ عنہ نے غیر معمولی استقامت اور شان سے جام شہادت نوش کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان دونوں بزرگ انسانوں کی شہادت کی تفاصیل اپنے دست مبارک سے تحریر فرما ئیں اور فرمایا: