دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 33 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 33

وخت کرام 33 گھر جیسا کھانا شاید اور کہیں نہیں کھایا۔اپنے باورچی کو زبانی کھانے کی ترکیب بتا کر اتنا عمدہ کھانا بنواتیں کہ انسان انگلیاں چاٹتا رہ جاتا۔یہ سارا سلیقہ آپ نے حضرت اماں جان سے سیکھا۔ورزش آپ کو ورزش کرنا بہت پسند تھا۔میں نے اکثر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کو اپنے صحن میں چہل قدمی کرتے دیکھا۔بعض اوقات آپ اپنی بچیوں کے ساتھ صحن میں تیز تیز چہل قدمی کرتی تھیں اور ساتھ گفتگو بھی کرتی رہتی تھیں۔ربوہ میں اکثر عزیزوں کے گھر آپ جب تک صحت کی حالت میں رہیں پیدل ہی جاتی تھیں۔رات پڑنے پر آپ کے ڈرائیور خان صاحب آپ کو کار میں واپس گھر لے آتے تھے۔دوستی آپ ہمیشہ اپنی بچیوں کو سمجھاتی تھیں کہ لڑکیوں کو دوستی میں راز داری نہیں کرنا چاہیئے۔بچپن میں بعض اوقات بچے غلط باتیں دوستوں سے کر دیتے ہیں جن کے نتائج اچھے نہیں ہوتے آپ ہمیشہ اپنے بچوں کی دوستیوں پر نظر رکھتیں۔ان کے ماں باپ کا پتہ کرتیں اور ان سے خود بھی ملتیں