دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 32 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 32

وخت کرام 32 میں بھی حوصلہ نہیں ہارا۔بیماری کے لمبے سال انتہائی صبر کے ساتھ اپنی بشاشت کو قائم رکھتے ہوئے گزارے۔اپنے بچوں کو بھی یہی نصیحت کرتی تھیں کہ اللہ کی رضا پر راضی رہو اور حالات کا مقابلہ دلیری اور بشاشت سے کرو۔خدا سے دعاؤں کے ذریعے مدد حاصل کرو۔اگر استقلال سے دعا مانگتے رہو گے تو خدا کا فضل جلد تمام مشکلات آسان کر دے گا۔آپ کے جوان داماد صاحبزادہ مرزا اشمیم احمد صاحب ٹوکیو میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے آپ کی بیٹی فوزیہ اپنی تین چھوٹی چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ پاکستان پہنچی تو آپ نے صبر اور ہمت کے ساتھ اس کو سنبھالا اور جب تک زندہ ر ہیں انتہائی پیار محبت اور صبر سے ان کے لئے دعا مانگتی اور سہارا دینے کی کوشش فرماتی رہیں۔بہترین منتظم میں نے شاید آپ کو ابھی تک نہیں بتایا کہ آپ بہترین منتظمہ تھیں۔اپنا گھر بے حد سلیقہ سے چلاتی تھیں اور کم پیسوں میں بہترین گھر رکھتی تھیں۔آپ کو چیز اور پیسے ضائع کرنا قطعاً پسند نہ تھا۔سارا حساب کتاب ایک کاپی میں لکھ کر رکھتیں۔اگر کسی سے کوئی چیز منگا نہیں تو فورا پیسے ادا کر تیں آپ کے