دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 26 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 26

وخت کرام 26 تصاویر میں سب نے برقعہ پہنا ہوا تھا۔اس لئے تبلیغ کا ذریعہ بن گئیں۔یہ ایک اہم تاریخی واقعہ تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی کے ہاتھوں سے تثلیث کے مرکز میں خانہ خدا کی بنیا د رکھی گئی۔لندن سے واپس آنے کے بعد آپ نے فرانس کا سفر بھی کیا۔اس سفر کا انتظام صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے اپنے کسی دوست کے ذریعے کروایا پیرس میں بھی آپ نے خوب سیر کی۔جہاں آپ اور فوزیہ ٹھہرے تھے وہ انتہائی شریف اور خاندانی لوگ تھے اُن کے گھر میں ان کی ایک عزیز بھی ٹھہری ہوئی تھیں جو بہت بڑے گورنمنٹ افسر کی بیگم تھیں۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم اور فوزیہ برقعہ میں ہوتی تھیں اور وہ شاید ان دونوں کو دقیانوسی بجھتی تھیں۔ان خاتون کو گھر والے بھائی جان کہتے تھے وہ بیگم صاحبہ اور ان کی بیٹی کو خاطر میں نہ لاتی تھیں۔اللہ کو شاید یہ کبر پسند نہ آیا۔ایک دن شاپنگ کے دوران بیگم صاحبہ کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ اور فوزیہ سٹور سے جلد باہر آ گئیں اور کار میں بیٹھ کر باقی لوگوں کا انتظار کرنے لگیں۔کافی دیر ہوگئی لیکن میزبان باہر نہ نکلے۔بہت انتظار کے بعد آئے تو پتہ چلا کہ بھائی جان کے بیگ سے کچھ ایسی چیزیں نکل آئیں جن کی قیمت ادا نہ ہوئی تھی۔اس زمانے میں فرانس اور الجیریا کی جنگ ہو رہی تھی اور سٹور والے نے