دُختِ کرام ؓ — Page 25
وخت کرام 25 کئی ممالک کی سیر کی۔سب سے پہلے آپ ہالینڈ گئیں ہیگ اور ایمسٹر ڈم وہاں کے مشہور شہر ہیں۔ان شہروں کے اہم مقامات کی سیر کی۔پھر آپ جر منی تشریف لے گئیں۔اور وہاں ائیر پورٹ پر جماعت نے آپ کا شاندار ستقبال کیا۔دوسرے دن اخباری نمائندوں نے آپ کا انٹرو یولیا اور آپ کی اور فوزیہ کی برقعہ میں تصاویر وہاں کے اخبارات میں شائع ہوئیں۔جرمنی سے ڈنمارک اور پھر سوئٹزر لینڈ نہیں۔وہاں پر اخباری نمائندوں نے آپ کا انٹرویولیا ان کو بہت حیرت تھی کہ پاکستان سے ایک عورت کو مسجد کے سنگِ بنیاد کے لئے بلایا گیا ہے ان کا خیال تھا کہ اسلام میں عورت کا کوئی مقام نہیں لیکن یہاں معاملہ برعکس نکلا۔آپ نے اپنی انٹرویو میں سوس (Swiss) لوگوں کو بتایا کہ اسلام میں عورت اپنے گھر کی ملکہ ہوتی ہے اور اس کو تمام حقوق ملے ہوئے ہیں اس سفر میں آپ کی دونوں بیٹیاں قدسیہ اور فوزیہ ساتھ تھیں اور دوسرے دن 25 / اگست 1962 ء کو زیورک مسجد کا سنگ بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی بیٹی سے رکھوایا گیا۔اس موقعہ پر آپ نے "سوس (Swiss ) لوگوں کو پیغام دیا کہ اسلام کا مطالعہ کریں اور حق کو تلاش کریں۔آپ کی اس موقع پر بہت سی تصاویر کھینچیں گئیں۔جو دوسرے دن اخباروں میں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئیں۔اور چونکہ