دُختِ کرام

by Other Authors

Page 432 of 497

دُختِ کرام — Page 432

۴۲۰ پھول ہچکونے سے رہا ہو۔۔میں نے اپنی زندگی میں بہت جوڑے دیکھتے ہیں ایک سے ایک بڑھ کر ، لیکن جو مثالی جوڑا میں نے حضرت سیدہ مرحومہ اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کا دیکھا اس کی نظیر مجھے نہ ملی آپس میں اس قدر پیار - محبت والہا نہ شیفتگی اور UNDERSTANDING تھی کہ رشک آتا۔آپ کا وجود حضرت نواب صاحب مرحوم کے لیے ایک کھلی کتاب تھا۔کوئی شک وشبہ کوئی پردہ کوئی راز کوئی پوشیدگی نہ تھی۔حضرت نواب صاحبہ ہر معاملہ میں آپ پر بجلی اعتماد کرتے کوئی مسئلہ الیسا نہ تھا جس پر حضرت نواب صاحب نے حضرت بیگم صاحبہ سے مشورہ نہ لیا ہو۔بعض اوقات حضرت نواب صاحب نبیعت کی تیزی کی وجہ سے وقتی طور پر ناراض بھی ہو جاتے لیکن یہ لمحات اس قدر عارضی ثابت ہوتے کہ انسان حیران رہ جاتا۔قہقہ لگا کر حضرت نواب صاحب بڑے والہانہ انداز میں اس طرح گفتگو شروع کر دیتے کہ معلوم ہوتا جیسے کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔ایک دوسرے کا اس قدر خیال اتنا احساس اتنا فکر کہ چھوٹی چھوٹی باتوں تک میں ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کا فکر دامن گیر رہتا ذرا ذرا سی خواہشات کا اس قدر احترام ایک دوسرے کو ہوتا کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے لیکن سب سے نمایاں اور سب سے بڑھ کر وہ احترام و عقیدت : تھی جو حضرت نواب صاحب کے دل میں حضرت بیگم صاحبہ کے لیے تھی۔نہ صرف خود ہمیشہ اس امر کا خیال رکھا کہ حضرت بیگم صاحبہ کا وجود ایک